اکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے چینی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود پر لگنے والے الزامات کا سن کر دھچکا لگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جہانگیر خان ترین نے لکھا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات پر حیران ہوں ، میں نے ہمیشہ صاف شفاف کاروبار کیا ہے، پورا ملک جانتا ہے میں نے ہمیشہ گنا اگانے والوں کو پوری قیمت ادا کی۔حساب کتاب کے دو الگ رجسٹرڈ نہیں رکھتا۔
ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما نے مزید لکھا کہ میں اپنے تمام ٹیکس مستقل ادا کرتا رہا ہوں، میں تمام تر الزامات کا جواب دونگا اور صحیح ثابت ہوں گا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو سبسڈی دے کر بے تحاشا فائدہ پہنچایا، شہبازشریف فیملی کی شوگر ملز میں ڈبل رپورٹنگ کے شواہد ملے ہیں، العربیہ میں کچی پرچی کارواج بہت ملا ہے اوراس نے کسانوں کو40کروڑ روپے کم دیےگئے۔
جے ڈی ڈبلیو گروپ کی شوگر ملز کارپوریٹ فراڈ میں ملوث نکلی ہیں، جہانگیرترین گروپ کی شوگر ملز اوورانوائسنگ اور ڈبل بلنگ میں ملوث ہیں، شریف فیملی کی شوگر ملز میں ڈبل رپورٹنگ ثابت ہوئی۔