وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا 

میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک سے رابطے میں ہوں جو کراچی روانہ ہوچکے ہیں۔

               
May 22, 2020 · قومی
نواز شریف نے چوری نہیں کی تو عدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔فائل فوٹو

نواز شریف نے چوری نہیں کی تو عدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پرگہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس میں جہازعملے سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔