نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔فائل فوٹو
 نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔فائل فوٹو

بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود محفوظ رہے

لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔
 پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے ہوائی اڈے سے متصل علاقے ماڈل ٹاؤن کی رہائشی کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے سے کئی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔
 طیارہ حادثے میں بینک آف پنجاب کے صدر معجزانہ طور پر ظفر مسعود محفوظ رہے اورانہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، بینک آف پنجاب کے صدرلاہور سے کراچی آرہے تھے۔  زبیر نامی مسافر بھی محفوظ رہے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے جہاز حادثے میں بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر محمود سے نجی اسپتال میں عیادت کی۔

بدقسمت طیارہ حادثے کے مسافروں میں نامور پاکستانی فیشن ماڈل ذارا عابد بھی شامل تھیں جب کہ مسافروں میں نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی بھی شامل تھے۔

بدقسمت طیارے کی خوش قسمت ائیرہوسٹس

مدیحہ ارم نامی ائیرہوسٹس نے طیارے میں ڈیوٹی پر جانا تھا تاہم عین وقت پر ڈیوٹی روسٹر تبدیل کرکے مدیحہ ارم کو روک دیا گیا، مدیحہ ارم کی جگہ ائیرہوسٹس انعم مقصود کو طیارے میں بھیجا گیا، انعم مقصود بھی بدقسمت طیارے میں جاں بحق ہوگئی ہیں۔