پتوکی کے قریب کھلے ریلوے پھاٹک نے ایک ہی خاندن کے چار افراد کی جان لے لی۔
ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹرین نےکارکے پرخچے اڑادیے جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 2 خواتین بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پتوکی کے قریب کار سوار فیملی گہلن جا رہی تھی کہ پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار خیبر میل ٹرین کی زد میں آ گئی۔ جاں بحق ہونے والے دو بھائی حماد اور جواد کے ہمراہ ان کی بیویاں تھیں۔
ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں لاہور ریفرکردیا گیا، پولیس اور ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ امدادی کاروائی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹرین حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہارکیا ہے، وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ ٹرین کی آمد پر پھاٹک کو کھلاچھوڑنا غفلت کے زمرے میں آتا ہے ،مجرمانہ غفلت کے ذمے داروں کاتعین کرکے کاررروائی عمل میں لائی جائے۔