آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے امن مشنزکےعالمی دن کےموقع پرپیغام میں کہا کہ آج پاکستان اپنےبہادرامن دستوں کےقربانی کے جذبےکویادکرتا ہے، پاکستانی امن دستے دنیا کے دشوارگزاراور شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں۔
Pakistan commemorates ‘Spirit of Sacrifice’ of our valiant Peacekeepers, who continue to serve humanity in challenging & restive regions of the World. “Sense of Purpose and Commitment of Pakistan towards global peace under UN Charter remains unflinching” COAS.#UNPeacekeepersDay pic.twitter.com/qz1LiDXVUo
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 28, 2020
آرمی چیف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکےتحت عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔
واضح رہے کہ آج امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے امن دستوں کی کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا اعتراف کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔