محکمہ ریلوے نے 31 مئی کے بعد بھی ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ جاری رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ ریلوے نے ہدایت جاری کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران چلائی جانے والی 15 ٹرینوں کی ایڈاوانس بکنگ 31 مئی کے بعد بھی جاری رکھی جائے۔ ریلوے کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت جاری کر دی کہ اگلے احکامات تک ایڈاونس بکنگ جاری رہے گی۔
کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کی ٹکٹوں کے بکنگ آفسز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران کراچی میں صرف سٹی ریلوے اسٹیشن جبکہ حیدرآباد روہڑی اور سکھر بکنگ آفس کھلا رہے گا۔