گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

بٹگرام میں گھریلو تنازع پرفائرنگ۔6 افراد ہلاک

بٹگرام  میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بٹگرام کے علاقے ڑبانڈہ پزنگ میں گھریلو تنازع پر گھر کے سربراہ کی فائرنگ سے 2 بیویاں، بیٹا، بیٹی اور بہو جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی  جس سے ایک اہلکار بھی زخمی ہوا جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم بھی ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ اکثر اپنے گھر والوں سے جھگڑتا رہتا تھا۔

خیال رہے کہ دوروز قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہرچارسدہ میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔