این ایف سی کے بلوچستان سے ممبرکی حیثیت سے مستعفی ہوگیا ہوں۔فائل فوٹو
این ایف سی کے بلوچستان سے ممبرکی حیثیت سے مستعفی ہوگیا ہوں۔فائل فوٹو

قومی مالیاتی کمیشن۔جاوید جباراستعفیٰ دینے پرمجبورہوگئے

 بلوچستان سے قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی ) کے غیر سرکاری رکن سابق سینیٹر جاوید جبار  استعفیٰ دینے پرہوگئے.

سابق سینیٹر جاوید جبار نے موقف اختیارکیا ہے کہ بلوچستان میں ان کی نامزدگی پرکچھ حلقے سیاسی مخالفت اور تحفظات کا اظہارکر رہے تھے جبکہ نامزدگی پرکچھ حلقے ہائیکورٹ تک بھی پہنچے، کمیشن میں تمام فیصلے تمام متعلقین کی مشاورت سے ہونے چاہئیں، وہ بلوچستان کیلیے جتنی بھی چاہے کوششیں کرتے مخالفین نے مطمئن نہیں ہونا تھا۔

گزشتہ روز جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ این ایف سی کے بلوچستان سے ممبرکی حیثیت سے مستعفی ہوگیا ہوں اور صدر مملکت عارف علوی کو استعفیٰ سے متعلق خط لکھ دیا ہے، ممبر نامزدکرنے پر صدر مملکت، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔