پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک دن میں ریکارڈ88 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار483 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مزید3 ہزار39 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 69 ہزار496 ہوگئی ہے۔ ملک بھرمیں کوروناکے 25 ہزار 271 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 42 ہزار742 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے 25 ہزار56 ،سندھ 27 ہزار360، خیبرپختونخوا9 ہزار 540 اور بلوچستان میں 4 ہزار193 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار418، گلگت بلتستان678 اور آزاد کشمیرمیں251 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ تین دن کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے آٹھ ہزار کیسز ریکارڈ ہوچکے اور223 افراد جان کی بازی ہا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں تعداد475 تک پہنچ گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں453، سندھ465، اسلام آباد27، گلگت بلتستان11، بلوچستان46 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 47 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
واضع رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرز نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ملک اس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے اورآنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گی۔