وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دیدیا،فروغ نسیم انے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بیرسٹرفروغ نسیم وفاقی وزیرقانون کے عہدے سے مستعفی ہو گئے،فروغ نسیم جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔جسٹس قاضی فائز کیخلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلیے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے استعفیٰ وزیراعظم کے کہنے پر ہی دیا ہے۔
میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کروں گا جبکہ میرے کیس لڑنے کے دوران وزارت قانون کا قلمدان وزیراعظم کے پاس رہے گا۔’
یادرہے کہ اس سے قبل بھی فروغ نسیم استعفیٰ دے چکے ہیں اور وزارت سے علیحدہ ہوکر آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے تھے ، کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد دوبارہ حلف اٹھا لیا تھا۔