عیدالفطرکے فوری بعد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 88 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ آج بھی صورتحال زیادہ محتلف نہیں،ملک بھر میں مزید60 اموات ریکارڈ ہوئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعدادایک ہزار543 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار398 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر5 لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 964 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 72ہزار 460 تک جا پہنچی جن میں سے 26 ہزار83 افراد نے کورونا کو شکست دیدی ہے۔
سندھ میں 28 ہزار245، پنجاب میں 26 ہزار 240 ، خیبرپختون خوا میں 10 ہزار27، بلوچستان میں 4 ہزار 393 ، اسلام آباد میں 2 ہزار 589، گلگت بلتستان 711 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسزکی تعداد 255 ہوگئی۔
سرکاری اعداد شمارکے مطابق پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعدادایک ہزار543 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں 481، خیبر پختونخوا میں 473، اسلام ا?باد میں 28، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اورآزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔