ریلوے کے اثاثوں میں اضافے کے بجائے ہر سال بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔فائل فوٹو
ریلوے کے اثاثوں میں اضافے کے بجائے ہر سال بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔فائل فوٹو

ریلوے کا مزید 10 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ریلوے کے محدود آپریشن میں مزید 10 ٹرینیں شامل کرلی گئیں جس کے بعد روزانہ چلنے والی ٹرینوں کی تعداد 40 ہوگئی۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلیے 60 فیصد سیٹوں پر بکنگ جاری ہے۔

نئی ٹرینوں میں شالیمار ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا، سرسید، کراچی ایکسپریس اور راول ایکسپریس شامل ہیں۔ شالیمار ایکسپریس ایس اوپیز کے مطابق پہلے روز 314 مسافر لے کر کراچی کیلیے بروقت روانہ ہوئی، دوسری ٹرین سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی کیلیے روانہ ہوئی۔

بہائوالدین زکریا ملتان سے شام 4 بجکر 45 منٹ پر کراچی کیلیے روانہ ہوگی، کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے رات 8 بجے روانہ ہو گی جبکہ راول ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی کیلیے رات ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی۔

دیگر ٹرینوں کی طرح ان ٹرینوں میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلیے صرف 60 فیصد سیٹوں پر بکنگ کی جائے گی، شہری ای ٹکٙنگ سمیت ریزرویشن دفاتر سے بھی بکنگ کرا سکیں گے۔