حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کے حوالے سے شروع کیے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک 116 ارب 98 کروڑ روپے تقسیم کئےجا چکے ہیں۔
احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے اعداد و شمارکے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے 96 لاکھ 21 ہزار خاندانوں میں احساس ایمرجنسی کیش تقسیم کیا گیا۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت سندھ میں 29لاکھ 48 ہزارسے زائد افراد میں 35 ارب 59 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔
آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 41لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد میں 50 ارب 30 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔
خیبرپختونخوا میں 18لاکھ 5 ہزارسے زائد افراد میں 22 ارب 19 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔
بلوچستان میں 5 ارب 55 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے، یہ رقم 4لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 3 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں 84 کروڑ روپے سے زائد رقم کی تقسیم کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں66 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 37 ہزار سے زائد افراد میں 45 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔