موسیٰ خیل کے نواحی علاقے سلیم زئی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عالم خان کے والدحاجی طور خان بھی شامل ہیں ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق موسیٰ خیل کے نواحی علاقے سلیم زئی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔
جاں بحق افراد میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدرعالم خان کے والدحاجی طور خان بھی شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔