سندھ ہائیکورٹ نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرپابندی کے معاملے پرٹرانسپورٹرکی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیزپرعمل درآمد کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرپابندی کے معاملے پرٹرانسپورٹرز سندھ حکومت کی شرائط لےکرعدالت پہنچ گئے،ٹرانسپورٹرز نے موقف اختیارکیا کہ حکومت کہتی ہے سہراب گوٹھ ٹرمینل سے بسیں چلائیں،ہمارے دفاترشہرمیں ہیں،ٹرمینل سے گاڑیاں نہیں چلاسکتے۔
جسٹس عمر سیال نے کہاکہ کیا سندھ حکومت کی ٹرانسپورٹرز سے دشمنی ہے؟،خطرناک صورتحال ہے،احتیاطی تدابیرپرعمل کرناہوگا،سندھ حکومت نے جو کہا اس پرعملدرآمد کریں، زیادہ مسئلہ ہے توسپریم کورٹ جائیں،یہاں سماعت اگست میں ہوگی۔
سندھ ہائیکورٹ نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرپابندی کے معاملے پرٹرانسپورٹرزکی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے ٹرانسپورٹرزکو ایس او پیزپرعمل درآمد کی ہدایت کردی۔