محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال معمول سے 10 فیصد زائد بارشیں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے 10فیصد زائد ہوں گی جبکہ کشمیراورسندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جولائی تاستمبر اب تک معمول کی بارشیں 140ملی میٹر ریکارڈکی گئی ہیں، مون سون بارشوں سے ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہوسکتی ہے اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔
حکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے دوران بننے والا موسم ٹڈیوں کی افزائش کیلیے موزوں ماحول فراہم کرے گا۔