ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان 30 کروڑ ڈالرکی ہنگامی امداد کا معاہدہ طے پاگیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اورحکومت پاکستان کے درمیان ہنگامی معاہدے سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب اقتصادی امورڈویژن میں منعقد ہوئی جس میں 30 کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا معاہدہ طے پاگیا۔
معاہدے پرپاکستان کی طرف سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے دستخط کیے اورایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بینک کے کنٹری ڈائریکٹر زیانگ یانگ نے دستخط کیے۔