پاک فوج نے سرحدی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول عبورکرکے پاکستان کی سرحد میں 500 میٹراندرتک آگیا تھا جہاں خنجر سیکٹر میں اسے مار گرایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس پاک فوج نے بھارت کا یہ آٹھواں ڈرون مارگرایا ہے اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کی سرحدی خلاف وزریوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے جواب میں پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران دو جاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔
وزیر خارجہ کے مطابق وہاں اب یہ رپورٹس آنے لگی ہیں کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجید دووال کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں، بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ بھارت سرکار ایسا راستہ اپنا رہی ہے جو اسے بند گلی کی طرف لے جارہا ہے۔