سندھ حکومت نے ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے پرصوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر77 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 80 ڈرائیورزکوگرفتارکیا۔
ایس او پیزکی خلاف ورزیوں پرانٹرا سٹی ضلعی ٹرانسپورٹرز کیخلاف کراچی، حیدر آباد، شکار پور، بدین، سکھر،لاڑکانہ اوردیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ مسافر کوچزچلانے پر21 ڈرائیورز پر مقدمہ درج کیا گیا،32 مسافر وین، بس، کوچ اورٹیکسیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔
صوبےبھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر77 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ کراچی میں 80 ڈرائیورزگرفتاراور50 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کارکردگی نہ دکھانے پر6 ریجنل سیکریٹریزکو شوکازنوٹس کیے، ڈرائیور اور مسافر سفرکے دوران ماسک لازمی پہنیں ورنہ ان کیخلاف ایکشن ہوگا۔