وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ کورونا وبا کے حوالے سے ہمیں اپنے رویے تبدیل کرنا ہوں گے,اس وقت ملک میں 700 کے قریب علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسائل کی ایک وجہ وسائل کا غیر معقول استعمال بھی ہے، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں چوکیدارماسک استعمال کررہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز شور مچا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہسپتال نے بتایا کہ انہیں پی پی ایز خاص طور پر این-95 ماسک وصول نہیں ہورہے جب میں اجلاس سے باہرآیا تو وہاں کھڑے گارڈ نے این-95 ماسک پہنا ہوا تھا۔
نہوں نے کہا کہ گارڈ نے ماسک پہن رکھا تھا مگر ڈاکٹرزاندر کہہ رہے تھے کہ ماسک نہیں مل رہے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 700 کے قریب علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے۔اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کورونا وبا کی صورت حال میں ہمیں اپنے رویے تبدیل کرنا ہوں گے۔
عاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ہفتہ وار بنیادوں پر 450 سے زائد ہسپتالوں کو پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ (پی پی ای) فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب شکایات ہیں کہ پی پی ایز کا معیار اچھا نہیں یا فراہم نہیں کی گئیں، ہم نے اس کا جائزہ لیا ہے اور ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہسپتال، حکومت کی جانب سے دیے گئے وسائل تقسیم نہیں کررہے جبکہ دوسری وجہ وسائل کا نامعقول استعمال ہے۔