وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ پر مجوزہ ایکشن وزیراعظم کی منظوری کیلیے آج پیش کیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تجاویزمیں تعزیراتی ایکشن،ریگولیٹری اقدامات اوروصولیوں کاطریقہ کار شامل ہے ،وزیراعظم کی منظوری کے بعد آج سے ہی ایکشن شروع ہو جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos