وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران کے ذمے داروں کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دیدی، انکوائری کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اوردیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارشات پیش کیں جن میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ چینی کے شعبے کی ریگولیشن اور پیسوں کی ریکوری کا میکنزم کار بھی شامل ہے۔
اجلاس کے دوران شوگر انکوائری فرانزک رپورٹ کی روشنی میں ذمے داران کے خلاف کارروائی کے طریقہ کار پرغورکیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔