معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ ماسک کے استعمال سے 60 فیصدتک بیماری کے پھیلاؤ کوروکاجاسکتاہے،لوگ عوامی مقامات پرخوداوراہلخانہ کوبغیرماسک نہ جانے دیں۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بزرگ اورمعمرافرادکی احتیاط کے حوالے سے گائیڈلائنزبنائی ہیں،ماسک کے استعمال پرپہلے سے زیادہ سختی ہوگی،انہوں نے کہاکہ حکومت کوروناکیخلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے،ماسک کے استعمال سے 60 فیصدتک بیماری کے پھیلاؤکوروکاجاسکتاہے،بزرگ اورمعمرافرادکی احتیاط کے حوالے سے گائیڈ لائنزبنائی ہیں۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ ماسک کے بغیرافرادکیخلاف کارروائی ہوگی،ماسک نہ پہننے پرسزاکاتعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔
ان کاکہنا ہے کہ انتقال کرنے والے 74 فیصدافرادکی عمریں 50 سال سے زائدتھیں،پہلے سے بیمارافرادکاکوروناسے متاثرہونے کاخدشہ زیادہ ہے، ہمیں بیماراوربزرگوں کی خاص حفاظت کرنی ہے۔
معاون خصوصی صحت نے کہاکہ ملک میں 34 فیصدکوروناکے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،حکومت ایس اوپیز پرعملدرآمد کی نگرانی کررہی ہے،ان کاکہنا ہے کہ ابھی تک 75 فیصدوینٹی لیٹرزخالی ہیں۔