وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا کہ حمزہ شوگر مل نے ایک سال میں 1 ارب سے زائد کا ٹیکس فراڈ سامنے آیا، الائنس، العریبیہ مل و دیگر کے ان رپورٹڈ پروکشن ہے، تمام ملوں میں سیلز ٹیکس فراڈ ،انکم ٹیکس اور بے نامی ٹرانزیکشن کے شواہد ملے ہیں
بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی سمجھتےتھے وہ ذہین ہیں ان کوکوئی پکڑ نہیں سکتا، شاہد خاقان عباسی کو20 ارب روپےکی سبسڈی کا حساب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے 20ارب کی سبسڈی دےکرعوام کوسب سے بڑاچونا لگایا، جب سے شوگرکی رپورٹ آئی ہے شاہدخاقان عباسی نے مدعا اپنےاوپرلے لیا ہے۔
انہوں نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی، آپ مجھے نہیں جانتے لیکن میں آپ کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ ان سے درخواست ہے کہ انکوائری رپورٹ ضرور پڑھ لیں۔