سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ میں قرنطینہ کرلیا، شاہد خاقان عباسی اگلے چودہ روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے اور اس دوران وہ کسی قسم کی کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کریں گے ۔
یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے22 ہزار650 ٹیسٹ ہوئے جس دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار671 ہوگئی جن میں سے 34 ہزار 355مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔