کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو
کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو

سرداردر محمد ناصر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

صوبائی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سرداردر محمد ناصر کورونا کے باعث انتقال کرگئے ،سردار در محمد ناصر کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سردار در محمد ناصرکا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اورانہیں طبیعت خراب ہونے پربذریعہ ایئرایمبولینس کراچی منتقل کیا گیا تھا،سردار در محمد ناصرکو سانس لینے میں مشکلات کاسامنا تھا۔

خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ صوبائی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سردار در محمد ناصر کاآج کورونا کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔