ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیرترین اور خسرو بختیار عمران خان کےخلاف جال تیار کررہے ہیں۔تحریک انصاف کا شیرازہ چند ماہ میں بکھرنے والا ہے۔
مقامی اخبار کے مطابق چینی اسکینڈل منظر عام پر آنے بعد حکومتی لوگوں کی بڑی تعداد راہ فرار تلاش کررہی ہے۔شیخ رشید کے ٹارزن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔
ترجمان پنجاب مسلم لیگ(ن)عظمی بخاری نے عثمان بزدار کے ردعمل میں کہا کہ بزدار صاحب تعلیم کے بجٹ پر 11ارب کا کٹ لگاکر کونسی ترجیحات کو فوکس کرنا ہے؟
بزدار صاحب آپ نے سال 2019-20کے بجٹ میں تعلیم کا تاریخی بجٹ مختص کرنے کا دعوی کیا۔تعلیم کے تاریخ بجٹ سے کتنے نئے اسکول بنائے کتنے بچوں کو لازمی تعلیم دی۔عثمان بزدار کی ناک کے نیچے پیف میں لاکھوں بوگس بچوں کے داخلے کیے گئے۔
بزدار صاحب آپ صرف جدید پنجاب کو قدیم پنجاب بنانے کے لیے مسلط کیے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ بھی عیاشیوں پر اڑادیا۔