پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں جس قدر تیزی آرہی ہے سیاسی حریفوں کے بارے میں تبصروں میں بھی اتنی ہی شدت دیکھی جا رہی ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سندھ کی وزیر برائے ترقی خواتین اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب جھوٹی پیشگوئیوں سے جان چھوٹ جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہلا رضا نے لکھا "شیخ رشید کا کرؤنا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے اب کچھ دنوں تک آنکھوں اورکانوں کو آرام آئے گا،شیخ صاجب اس دوران پریس کانفرس کریں گے تب بھی ان کے چہرے پر ماسک ہوگا،وقت کی بھی بچت ہوگی،جھوٹی پیشن گوئویں سے بھی جان چھوٹ جائے گی کچھ عرصہ کے لیے”.