وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ آصف زرداری کاعلاج سندھ کے کسی ہسپتال میں نہیں ہوسکتا، مرادعلی شاہ جب تک ہیں عوام کاپیسہ لوٹتے رہیں گے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چینی مہنگی ہونے پروزیراعظم نے انکوائری کافیصلہ کیا،اپوزیشن نے شوگرانکوائری کمیشن کے اعلان کامذاق اڑایا،انکوائری رپورٹ کے بعدریکوری ہوگی اورسزائیں ملیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ چندخاندان ملک کے اداروں کولوٹتے رہے،ماضی میں عوام کوبے دردی سے لوٹاگیا،پی ٹی آئی کی بنیادمعاشی اورسماجی انصاف پررکھی گئی،انہوں نے کہاکہ حکمران طبقہ اپنی شوگرملزکوسبسڈی دیتاآرہا تھا،زرداری اورشریف خاندان نے سیاست کومعاشی فوائد کیلیے استعمال کیا، سندھ کاساراپیسہ زرداری کے جعلی اکاؤنٹس میں جارہاتھا۔
مرادسعید نے کہاکہ چینی مہنگی کرکے بوجھ عوام پرڈالاجارہا تھا،وزیراعظم عمران خان نے مضبوط ترین شوگرمافیاپرہاتھ ڈالا،انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے5کیمپ آفس تھے، عوام کویقین ہے عمران خان کرپشن کاخاتمہ کرے گا
انہوں نے کہاکہ مرادعلی شاہ جب تک ہیں عوام کاپیسہ لوٹتے رہیں گے ،آصف زرداری کاعلاج سندھ کے کسی ہسپتال میں نہیں ہوسکتا،پوراشریف خاندان علاج کےلیے بیرون ملک جاتاہے،ان کاکہناتھا کہ دنیاکا بہترین ہیلتھ سسٹم کوروناکےسامنے بے بس ہے۔