سندھ حکومت کاپبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے پرغور
ڈرائیورز،پبلک ٹرانسپورٹرز ،مسافر ایس او پیز پرعمل نہیں کر رہے۔
ٹرانسپورٹرز ایس اوپیزکے تحت 50 فیصد مسافر ہی بٹھا سکیں گے۔فائل فوٹو
سندھ حکومت نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے پرغور کرنا شروع کر دیا ۔
صوبہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کو چند روز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی سینکڑوں شکایات موصول ہوئیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ ڈرائیورز،پبلک ٹرانسپورٹرز ،مسافر ایس او پیز پرعمل نہیں کر رہے،بسوں کوچزاوردیگر پبلک ٹرانسپورٹ پرجرمانے کیے ہیں۔
اویس قادر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تعاون نہیں کر رہی،بین الصوبائی اورانٹر ڈسڑکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔
یاد رہے کہ یکم جون کو سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کی شرائط کے ساتھ بحال کرنے کی اجازت دی تھی۔