سندھ پولیس کے 465 افسران اوراہلکاروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ 8 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے 618 افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ اہلکاروں کے مزید 584 قریبی افراد میں سے 51 کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 8 پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار671 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 2 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔