نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو
نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو

نواز شریف کو روزانہ واک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عدنان خان

برطانیہ میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو جسمانی سرگرمیاں شروع اور روزانہ واک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اپنی عمر، کارڈیو ویسکولر ہسٹری اور میٹابولک بیماری کی وجہ سے احتیاط کے طور پر سیلف آئسولیشن میں تھے۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن نرمی کے بعد نواز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امراض قلب، ذیابیطس اور ہائپرٹینشن کی مینجمنٹ اور جسمانی بہتری کیلیے روزانہ واک کریں۔

نواز شریف کی ایک اور تصویر لیک ہوئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ایوان فیلڈ میں اپنے گھر سے بیٹے حسن نواز کے ساتھ پیدل اپنے فیملی آفس جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد ان کے ڈیزیز مینجمنٹ کے ضروری حصے کے طور پر انہیں باقاعد ایکسرسائزاور واک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ جب ایک زیر علاج مریض ورزش، واک کیلیے باہر جاتا ہے تو اسے تنازع بنا دیا جاتا ہے جبکہ اس بارے میں معمولی شبہ ہے کہ ان تصاویر کو لیک کرنے کے پیچھے بدنیتی کار فرما تھی۔