میاں چنوں میں نادراآفس کی چھت گرگئی۔خاتون جاں بحق،25افراد زخمی

زخمیوں میں نادار آفس کا عملہ اور شہری شامل ہیں،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

               
June 10, 2020 · اہم خبریں, قومی
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں

میاں چنوں میں نادراآفس کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ متعددافراد زخمی ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق میاں چنوں میںنادرا آفس کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نادر آفس کی چھت گرنے سے25افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں نادار آفس کا عملہ اور شہری شامل ہیں،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔