اسلام آبادہائیکورٹ نے انکوائری کمیشن کو شوگرملز مالکان کیخلاف کارروائی سے روک دیا،عدالت نے شوگرملز ایسوسی ایشن کو10 روز کیلیے مشروط طورپرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک چینی 70 روپے کلوبیچنے کاحکم دیدیا۔ عدالت نے کہاکہ شوگرملز ایسوسی ایشن کومشروط طورپرحکم امتناع دے رہے ہیں،عدالت نے وفاق،واجدضیااورشہزاداکبر،سیکریٹری داخلہ اورانکوائری کمیشن ارکان کو نوٹسز جاری کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شوگرملزمالکان کی انکوائری رپورٹ پرکارروائی رکوانے کیلیے اسلام آبادہائیکورٹ سے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے حکومت سے جواب طلبی تک چینی 70 روپے کلوبیچنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے کہاکہ حکومت سے جواب لے لیتے ہیں،اس وقت تک چینی 70 روپے میں بیچیں،شوگرملزایسوسی ایشن اورحکومت چینی 70 روپے کلوکی ذمے داری لے،شرط منظورہے توآئندہ سماعت تک حکومت کوکارروائی سے روک دیتے ہیں۔
عدالت نے کہاکہ چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پرکارروائی سے روک رہے ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ عمومی طورپرایگزیکٹومعاملات میں مداخلت نہیں کرتے،مزدورکی ضرورت چینی ہے،مشروب پرسبسڈی دی جارہی ہے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عام آدمی کوبنیادی حقوق کیوں نہیں دے رہے؟،کیاوفاق عدالتی آپشن کی مخالفت کرےگا؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالتی آپشن کی مخالفت نہیں کریں گے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہاں پرمفادعامہ کاسوال سامنے آیاہے،جس مقصدکیلیے کمیشن بناتھاوہ پوراہی نہیں ہوا،عدالت نے کہاکہ کمیشن کوعام آدمی کوچینی کی سہولت فراہمی کیلیے کچھ کرناتھالیکن نہیں کیا۔
عدالت نے چینی انکوائری کمیشن کو 10 روزکیلیے کارروائی سے روک دیاگیا ،اسلام آبادہائیکورٹ نے 10 روزکیلئے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک عام آدمی کیلیے چینی 70 روپے کلوبیچنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ شوگرملز ایسوسی ایشن کومشروط طورپرحکم امتناع دے رہے ہیں،عدالت نے وفاق،واجدضیااورشہزاداکبر،سیکریٹری داخلہ اورانکوائری کمیشن ارکان کو نوٹسز جاری کردیے۔