ملتان میں چمگادڑوں نے آم اور لیچی کے باغات کو تباہ کردیا

پھلوں کے باغات تباہ ہونے سے کاشت کار پریشان ہیں۔نجی ٹی وی

               
June 11, 2020 · قومی
چمگادڑیں 4 سے 5 فٹ لمبی ہیں۔فائل فوٹو

چمگادڑیں 4 سے 5 فٹ لمبی ہیں۔فائل فوٹو

ملتان میں غیرمعمولی بڑی چمگادڑوں نے آم اور لیچی کے باغات پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چمگادڑیں 4 سے 5 فٹ لمبی ہیں جنہوں نے حملہ کرکے باغات تباہ کر دیے ہیں جب کہ پھلوں کے باغات تباہ ہونے سے کاشت کار پریشان ہیں۔

کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کو اس حوالے سے اطلاع دی ہے کہ چمگادڑوں کا خاتمہ کرے تا کہ باغات میں لگے پھل محفوظ رہ سکیں۔