متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہو گئی ہے۔فائل فوٹو
متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہو گئی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ،26ہزارتک پہنچ گئی

ملک میں کورونا سے مزید 53 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2463 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد1لاکھ، 26ہزار تک پہنچ گئی ۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 890 اور سندھ میں 776 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 632 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 75، اسلام آباد 65، گلگت بلتستان میں 15 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیںجبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40247 ہے۔

آج بروز جمعہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 2428 کیسزاور53 اموات سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1919 کیسز اور49 اموات، اسلام آباد 463 کیسز3 اموات اور آزاد کشمیر سے 46 کیسزاور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1919 کیسزاور49 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 47382 اور اموات 890 ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9546 ہے۔

سندھ سے جمعرات کو کورونا کے مزید 3038 کیسز اور 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ نے کی۔

سندھ میں کورونا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 46828 ہوگئی ہے جبکہ 776 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 22047 ہے۔

جمعرات کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 13 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 632 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 581 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15787 ہوگئی ہے۔صوبے میں اب تک 3907 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

جمعرات کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 338 کیسز اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7673 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2673 ہے۔

گلگت بلتستان سے جمعرات کو کورونا کے 12 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1030 ہو گئی ہے جب کہ گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہے۔ گلگت میں اب تک 673 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 463 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پرکی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسزکی مجموعی تعداد 6699 ہوگئی ہے جبکہ 65 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1164 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 46 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 534 ہوگئی ہے اوراموات کی تعداد 10 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 237افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔