سلمان شہبازکوانٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کافیصلہ

سلمان شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری اور مفرورہیں۔

               
June 14, 2020 · اہم خبریں, قومی
ابھی تک انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ۔فائل فوٹو

ابھی تک انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ۔فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو(نیب)نے سلمان شہبازکوانٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیب نے سلمان شہبازکوانٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری اور مفرورہیں،سلمان شہبازکے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے۔

نیب سلمان شہبازکی واپسی کیلئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے درخواست کرےگا۔نیب کاکہنا ہے کہ برطانیہ سے بھی سلمان شہبازکوڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی جائے گی۔