نجی ایئرلائن کے طیارے سے سانپ لپٹ گیا
سانپ کو طیارے کے قریب دیکھ کر نجی ایئرلائین کا عملہ خوف کا شکار ہو گیا۔
سی اے اے کے اہلکاروں نےسانپ کو لاٹھیوں سے مار کر رن وے سےدور جا پھینکا۔فائل فوٹو
اسلام آباد ایئرپورٹ سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ کو طیارے کے قریب دیکھ کر نجی ایئرلائین کا عملہ خوف کا شکار ہو گیا۔
بعد ازاں سی اے اے کے اہلکاروں کو موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے سانپ کو لاٹھیوں سے مار کر رن وے سےدور جا پھینکا جس کے بعد طیارہ کراچی کے لیے روانہ ہو گیا۔