عید لاضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ ہوگی

21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اورارد گرد کے علاقوں میں دوربین سے واضح طور پراورکئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ فواد چوہدری

               
June 15, 2020 · اہم خبریں, قومی
پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈرکے مطابق عیدلاضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ ہوگی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں عیدلاضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اورارد گرد کے علاقوں میں دوربین سے واضح طور پراورکئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ چاند کی لوکیشن کیلیے آپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔