جائیداد کے تنازع پر 4 سگی بہنوں کو قتل کردیا گیا

ملزمان نے شیر محمد مرحوم کے گھرپرفائرنگ کی۔

               
June 16, 2020 · قومی
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

خوشاب میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 4 سگی بہنوں کو قتل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق تھانہ صدر خوشاب کے گاؤں ناڑا شمالی بستی شیر والی میں جائیداد کے تنازع پر ملزمان نے شیر محمد مرحوم کے گھرپرفائرنگ کردی جس سے شیر محمد کی 4 بیٹیاں بشری بی بی، شازیہ بی بی، نسرین بی بی اورسلطانہ بی بی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیر محمد مرحوم کا کوئی بیٹا نہیں اورقتل کی واردات جائیداد کے تنازع پر ہوئی۔