چینی کمیشن کیس میں کاشتکاروں کی درخواست منظور
اسلام آبادہائیکورٹ نےکاشتکاروں کی درخواست پروفاق اورملز مالکان کو نوٹس جاری کردیے۔
June 17, 2020 · قومی
نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں۔فائل فوٹو
اسلام آبادہائیکورٹ نے چینی کمیشن کیس میں کاشتکاروں کی فریق بننے کی درخواست منظورکرلی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چینی کمیشن کیس میں کاشتکاروں کی فریق بننے کی درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے کاشتکاروں کی چینی کمیشن کیس میں فریق بننے کی درخواست منظورکرلی۔
کاشتکاروں کی درخواست پروفاق اورملز مالکان کو نوٹس جاری کردیے اورچینی کیس کےساتھ درخواست سماعت کیلیے مقررکرنےکاحکم دیدیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔