قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔فائل فوٹو
قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔فائل فوٹو

حکومت کا بی این پی مینگل کو منانے کا فیصلہ

حکومت نے بی این پی مینگل کو منانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی آج بی این پی مینگل سے رابطہ کرے گی۔حکومت کی جانب سے شاہ محمودقریشی،پرویزخٹک،اسدعمرملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کوبی این پی مینگل سے رابطے کی ہدایت کردی اورکہا کہ بی این پی مینگل کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6نکاتی معاہدے پرعملدرآمد ہوگا، گزشتہ روز شبلی فراز کا بھی بی این پی مینگل سے رابطہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کی سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔