ایوان بالا کےتمام 57 ارکان نے نئے ترمیمی نقشے کے حق میں ووٹ دیا۔فائل فوٹو
ایوان بالا کےتمام 57 ارکان نے نئے ترمیمی نقشے کے حق میں ووٹ دیا۔فائل فوٹو

نیپال کے ایوان بالا نے بھی نئے نقشے کی منظوری دیدی

نیپال کے ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی بھارت سے کشیدگی کے بعد نئے نقشے کی منظوری دے دی، جس میں ان علاقوں کو بھی ملک کا حصہ دکھایا گیا ہے جن پر بھارت اور نیپال کے درمیان شدید اختلافات اور تنازع ہے۔

نیپالی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان بالا کےتمام 57 ارکان نے نئے ترمیمی نقشے کے حق میں ووٹ دیا۔

ترمیمی نقشے کا نیا بل اب نیپالی صدر بدیا دیوی بھنڈاری کوبھیجا جائےگا، نئے نقشے میں بھارت کےساتھ متنازع علاقے کالاپانی، لیپو لیکھ اور لمپیادھورا کے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیپال کے ایوان زیریں میں چار روز قبل ہی نئے نقشےکی منظوری دی گئی تھی۔