پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا کیسزایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئے

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 136 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار229 تک جا پہنچی۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 944 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار62  سے تجاوزکرگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمارکے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 61 ہزار383 مریض صحت یاب ہو گئے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 61 ہزار678 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 62 ہزار 269، خیبرپختونخوا میں 20 ہزار 182، بلوچستان میں 8 ہزار 998، اسلام آباد میں 9 ہزار 941، آزادکشمیر میں 769 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 225 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 265 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 964، خیبر پختونخوا میں 773، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 15 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 82 ہزار بارہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ نئے کیسز میں ایک بار پھرپاکستان دنیا میں چھٹے نمبرپرآگیا ہے جبکہ ایکٹو کیسز میں بھی پاکستان سے صرف پانچ ممالک آگے ہیں۔