وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز طلب کرلیں، حتمی فیصلہ دو جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس میں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت اسکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کرلیں، اسکول ابتدائی طور پر ٹرائل کی بنیاد پرکھولنے کا جائزہ لیا جائے گا۔
صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 23 جون تک تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھجوا دیں۔ طلبہ اور استاتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔
وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس بھی طلب کرلی۔ کانفرنس میں اسکولزکھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ ہو گا۔