بلوچستان ہائیکورٹ نے سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی
فیصلہ کے وقت درخواست گزارسرفرازبگٹی اورکیس میں مدعی عدالت میں موجود نہیں تھے۔
سرفراز بگٹی او ان کے گن مینوں نے چوکی کونقصان پہنچنے کی کوشش کی۔فائل فوٹو
بلوچستان ہائیکورٹ نے بچی کے اغوا میں معاونت کے کیس میں سینیٹرسرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ سیشن کورٹ نے کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ سینیٹر سرفراز بگٹی پر کوئٹہ سے بچی ماریہ کے اغوا میں معاونت کا الزام ہے۔
فیصلہ کے وقت درخواست گزارسرفرازبگٹی اورکیس میں مدعی دونوں میں سے کوئی عدالت میں موجود نہیں تھا۔