سعودیہ نے مالی مشکلات کے باعث پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دیے تھے
سعودیہ نے مالی مشکلات کے باعث پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دیے تھے

عالمی اداروں سےپاکستان کو ایک ارب ڈالر مل گئے

صحت کے نظام کی بہتری اور کورونا کی عالمگیر وبا کے سماجی و اقتصادی اثرات کو کم کرنے کے لئے عالمی اداروں کی جانب سےاعلان کردہ رقوم مل گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک کوایک ارب ڈالرموصول ہوئے ہیں جن میں سے پچاس کروڑعالمی بینک نے جب کہ دیگر پچاس کروڑڈالرایشیائی  ترقیاتی بینک سےموصول ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی مالی معاونت ملنے سےزرمبادلہ کےذخائر 17 ارب 77 کروڑڈالرہونےکاامکان ہے۔

یاد رہے انیس جون کوریڈیو پاکستان پر بتایا گیا تھا کہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک صحت کے نظام کی بہتری اور کورونا کی عالمگیر وبا کے سماجی و اقتصادی اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کو ایک ارب پچاس کروڑ ڈالرز کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا ایکٹورسپانس اور اخراجات کے امدادی پروگرام کے لیے پچاس کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔پروگرام کا مقصد کورونا وائرس کے تناظر میں صحت کے نظام کی بہتری کیلیے پاکستان کی کوششوں میں تعاون فراہم کرنا ہے۔

ایشین انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کورونا کی عالمگیر وبا کے بالواسطہ اور بلاواسطہ اثرات کو کم کرنے کیلیے حکومتی اقدامات کو تقویت دینے کے لیے کورونا ایکٹو ریسپانس اوراخراجات کے امدادی پروگرام کیلیے پچاس کروڑ ڈالرز میں باہمی مالی تعاون کرے گا۔