گلگت بلتستان میں عام انتخابات 18 اگست کو ہوں گے

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اپنی مدت پوری ہونے پر 24 جون کو تحلیل ہو گئی تھی۔

               
June 28, 2020 · قومی
انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو

انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو

صدر مملکت عارف علوی نے گلگت بلتستان میں 18 اگست کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اپنی مدت پوری ہونے پر 24 جون کو تحلیل ہو گئی تھی۔قانون ساز اسمبلی کےلیے عام انتخابات آئندہ 60 روز میں ہونا ضروری ہیں۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان 24 حلقوں میں عام انتخابات کروانے کا ذمے دار ہے۔