متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے پاکستان سے آنے والی تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، ان میں ٹرانزٹ پروازیں بھی شامل ہیں۔
معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پاکستان متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لیے جانے والے تمام مسافروں کے لیے کوویڈ۔19 کے لیبارٹری ٹیسٹنگ کا عمل مرتب نہیں کرتا۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرس مینجمنٹ اتھارٹی نے اتوارکے روز دیر سے کہا کہ "پیر29 جون ، 2020 تک تمام آنے والوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا یہ احتیاطی اقدام ہے۔جی سی اے اے نے متاثرہ مسافروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ایئرلائن کے ساتھ فیصلے سے متعلق بات چیت کریں اور اپنی پروازوں کا وقت دوبارہ شیڈول کریں۔