ملک دشمن عناصرکراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ مراد علی شاہ

واقعہ کے ذمہ داران کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

               
June 29, 2020 · قومی
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی اسٹاک ایکسچیج  حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اوررینجرز کی تعریف کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصرایک بار پھر کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی کو بھی شہر قائد میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے اورواقعہ کے ذمہ داران کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔